
گوادر یونیورسٹی، پاک چائنہ ٹیکنیکل اینڈووکیشنل انسٹی ٹیوٹ اور آئی آئی آر ایم آر کے درمیان ایم او یو
ایم او یو کے تحت سی پیک ٹیکنیکل کوریڈور کو پروان چڑھانے، پاکستان کی ترقی میں چین کے کردار ،گوادر بندر گاہ کی اہمیت کواجاگر کیا جائیگا
بدھ 11 دسمبر 2024 15:20
(جاری ہے)
انسٹی ٹیوٹ آف انٹر نیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ پاکستان کا پہلا ریجنل تھنک ٹینک ہے جس کا کام چین سمیت دیگر ممالک کے ساتھ مل کر ایسی قابل عمل تجاویز مرتب کرنا ہے جس سے پاکستان میں پائیدار ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں اور سی پیک اورگوادر منصوبہ جات میں ایسا معاون کردار ادا کرنا ہے جس سے عام لوگوں کی معاشی زندگی کو بہتر بنایا جائے اور نوجوانوں کی ہنر مندانہ صلاحیتوں کو جلا بخشی جائے ۔
گوادر یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلرسید منظور احمد نے کہا کہ ایم او یو کا مقصد سی پیک کے عام لوگوں کی زندگیوں میں مثبت کردار ، گوادر میں نوجوانوں میں ٹیکنیکل ،ووکیشنل تعلیم کے فروغ اور گوادر کی معاشی قوت کی اہمیت کو ہر سطح پر اجاگر کرناہے ۔ انسٹی ٹیوٹ آف انٹر نیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ کے صدر یاسر حبیب خان نے کہا کہ مذکورہ ایم او یو گوادر کی ملکی اور عالمی سطح پر اہمیت اجاگر کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا ۔ ایم او یو کے تحت سیمینار ز،ورکشاپس ،اکنامک ایگزیبیشن ، ریسرچ کانفرنسز،ریسرچ جرنلز، ایکسچینج پروگرام اور جوائنٹ ونچر کرنا ہے ، اس کے تحت بلوچستان کی ثقافت کو مختلف فیسٹیولز کے انعقاد کے ذریعے اجاگر کرنا ہے ۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان کی معیشت پر بھارتی حملے بے اثر، غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
-
پی ٹی آئی نے پنجاب میں پارٹی معاملات چلانے کیلئے بنائی گئی کمیٹی میں ترمیم کردی
-
اماراتی سفارتخانے کی ویزے کیلئے بائیو میٹرک کے درخواست گزاروں کو 2جون سے داخلے کی اجازت
-
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان عوامی سطح پررابطے بڑھانے کی ضرورت ہے‘ گورنرپنجاب
-
وفاق ،صوبوں کے درمیان ہم آہنگی سے ہی ترقیاتی اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں‘ آصف زرداری
-
گورنر سندھ سے وفاقی وزیر جنید انور چوہدری کی ملاقات، بندرگاہی انفراسٹرکچر، شپنگ اور فشریز کی ترقی پر تفصیلی تبادلہ خیال
-
حافظ نعیم الرحمن سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ کا لیہ میں میڈیکل کالج بنانے اور کلاسز شروع کرنے کا اعلان
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا ایکسپریس وے پر قائم بکر منڈی کا دورہ،سہولیات کا جائزہ لیا
-
آندھی و بارشوں کے باعث 3شہری جاں بحق ،25زخمی ہوئے ‘ پی ڈی ایم اے
-
لاہورکے سکولوں میں25 ہزارجعلی انرولمنٹس پکڑی گئیں
-
حکومت زرعی اخراجات اورموسمیاتی اثرات سے درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے ایک جامع ریلیف پیکیج پرغو رکر رہی ہے، رانا تنویرحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.