مولانا فضل الرحمن سے کئے گئے معاہدے پر جلد عمل درآمد کیا جائے ،میر امام دین عمرانی

بدھ 11 دسمبر 2024 19:40

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2024ء)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنما و خیر خواہ نصیر آباد میر امام دین عمرانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے قائد جمیعت مولانا فضل الرحمن سے جو معاہدے کیے ہیں ان پر جلد از جلد عمل درآمد کیا جائے مدرسوں کو رجسٹریشن نہ کرنا معاہدے کے خلاف ورزی ہیں جمیعت علماء اسلام نے ملک کو بچانے کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں لیکن موجودہ وفاقی حکومت کو چاہیے کہ وہ ائینی ترمیم کے دوران کیے گئے معاہدے کے مطابق ان پر عمل درامد کر کے فوری طور پر مدرسوں کو رجسٹریشن کے احکامات جاری کیے جائیں جمیعت علماء اسلام کے مرکزی قائد جمیعت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن کی کال پر کارکن کسی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے جمیعت علمائ اسلام جب اسلام اباد کا رخ کیا تو حکمران کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گا حکمران ہوش کے ناخن لیں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن سے کیے گئے معاہدے پر عمل درامد کیا جائے۔