حریت رہنمائوں کا مولانا عبدالعزیز علوی کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 11 دسمبر 2024 19:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2024ء)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے ممتاز عالم دین اور تحریک آزادی کشمیرکے رہنما مولانا عبدالعزیز علوی کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غلام محمدصفی نے ایک تعزیتی پیغام میں کشمیر کی آزادی کے لیے مولانا علوی کی جدوجہد اور قرآن و سنت پر مبنی نظام کے قیام کے لیے ان کے عزم کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کشمیر کی جدوجہد آزادی میںان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے بھی مولاناعبدالعزیز علوی کے انتقال پرر نج وغم کا اظہارکیاہے۔ ڈی ایف پی کے نظربند چیئرمین شبیر احمد شاہ اور قائم مقام چیئرمین محمود احمد ساغر نے اپنے تعزیتی پیغامات میںمولانا علوی کی وفات پر دلی صدمے کا اظہار کیا اور ان کے انتقال کو تحریک کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا۔ انہوں نے کشمیریوں کی جدوجہدآزادی میں مرحوم رہنما کی خدمات کو سراہا۔انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعا کی۔