پنجاب یونیورسٹی طلباء کی اٹھارہویںآل پاکستان تقریری مقابلوں میں شاندار کارکردگی

جمعرات 12 دسمبر 2024 20:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2024ء)پنجاب یونیورسٹی پائنرز ڈیبیٹنگ سوسائٹی کے طلباء رابعہ ذیشان، محمد رضوان اور عبدالرحمن سودیس نے ایف سی کالج یونیورسٹی لاہورمیں منعقدہ اٹھارہویں آل پاکستان دوزبانی تقریری مقابلہ اور پنجابی نتارا 2024 میں شرکت کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اورنمایاں پوزیشن حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

پنجابی نتارا میں عبدالرحمٰن سودیس نے’ بہترین مقرر‘ کا ایوارڈ حاصل کیا، انگریزی میں رابعہ ذیشان نے پہلی پوزیشن جیتی اور اردو کیٹیگری میں محمد رضوان کو حوصلہ افزائی انعام ملا۔ اس کے علاوہ انہوں نے رننگ ٹیم ٹرافی بھی حاصل کی۔ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی اور ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر شاہ زیب خان نے ٹیم اورپائنرز ڈیبیٹنگ سوسائٹی کومبارکباد پیش کی ۔