
بجلی چوری روکنے کیخلاف حکومت کا کریک ڈاون ناکام
بجلی چوری کا حجم 591 ارب روپے سے بڑھ کر 637 ارب روپے ہو گیا
محمد علی
جمعرات 12 دسمبر 2024
23:00

(جاری ہے)
مالی سال 24-2023 کے دوران لاسز کی مد میں قومی خزانے کو 281 ارب روپے کا نقصان پہنچا، کیسکو، لیسکو، پیسکو اور سپیکو کے نقصانات سب سے زیادہ رہے ہیں، پیسکو کے ایک سال میں 96 ارب، لیسکو کے 47 ارب، کیسکو کے 37 ارب اور سیپکو کے 28 ارب سے زائد کے نقصانات رہے۔
نیپرا نے تقسیم کار کمپنیوں کو آپریشن اور مینٹیننس کاسٹ کی مد میں لاسز کو کم کرنے کے لیے اربوں روپے فراہم کیے لیکن اس کے باوجود بھی اس پر قابو نہیں پا سکیں۔ ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق کوئی بھی تقسیم کار کمپنی 100 فیصد بلوں کی وصولی میں ناکام رہی اور کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کی کم ریکوریوں کی وجہ سے 315 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ سب سے کم ریکوریاں کیسکو اور سیپکو کی رہیں، کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی صرف 65.41 فیصد اور سیپکو 31.79 فیصد ریکوری کر سکی جبکہ مالی سال 24-2023 میں حیسکو کی ریکوری 76.40 فیصد رہی۔ نیپرا کے مطابق ضرورت سے زیادہ بجلی کی پیداواری صلاحیت ہونے کے باوجود بجلی کی طلب کم رہی، بجلی کی طلب میں کمی کی ایک وجہ کمپنیوں کا نئے کنکشن نہ دینا ہے، نئے کنکشن نہ دینے سے بھی پاور سیکٹر کو نقصان اٹھانا پڑا۔ نیپرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ریگولیٹری اتھارٹی کو ملک بھر میں زیادہ لوڈ شیڈنگ پر تشویش ہے، ڈسکوز کو ان کے کوٹے کے مطابق بجلی فراہم کی جاتی رہی لیکن وہ اس کی وصولی میں ناکام رہی جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کی صورتحال شدید ہوتی رہی۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا پوری پارٹی کو متحد رہنے کا حکم
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں 11 روپے تک اضافہ کر دیا
-
پیکا ایکٹ کی طرح فیڈرل کانسٹیبلری کا آرڈیننس بھی غیرآئینی اور وفاق کا اپنی حدود سے تجاوز ہے
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی لوٹ سیل
-
ٹو بہ ٹیک سنگھ، شرط لگاکر چوہے مارگولیاں کھانیوالے 2نوجوان جاں بحق
-
جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کی رات گئے طبیعت بگڑ گئی
-
ذلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کیلئے کام نہیں کر رہے
-
حکومت کا ہر 15 دن بعد چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ
-
16 لاکھ سے زائد کاروباری افراد کا ملک چھوڑ جانے کا انکشاف
-
آج رات سے پٹرول کتنا مہنگا ہو گا؟
-
ٹرمپ نے روس کو 'انتہائی سخت محصولات' سے خبردار کیا
-
دو ہزار بائیس کا ڈیٹا لیک، 2025 میں خفیہ ہجرت : افغانوں کی نئی زندگی کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.