اسلام آباد ہائیکورٹ عافیہ صدیقی کیس میں سستی برتنے پر حکومت پر برہم، فوزیہ صدیقی کو ویزا جاری کروانے کا حکم
جمعہ 13 دسمبر 2024 22:11
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ امریکا میں پاکستانی سفیر نے بھی وہاں کوئی ملاقات نہیں کی ،ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں حکومت اور وزارت خارجہ کی سستی برتنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور نمائندہ وزارت خارجہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر فوزیہ یہاں ہیں، وفد نے کتنے دن وہاں رکنا ہے، مسٹر سمتھ وہاں اکیلے ہیں، سفیر نے بھی کچھ نہیں کیا، آپ نے سستی کا مظاہرہ کیا ہے اور بروقت معاملات درست نہیں کیے، وزارت خارجہ پیرا وائز کمنٹس جمع کرائے اور مکمل رپورٹ دے۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے مزید استفسار کیا کہ ایساکیوں ہوا اور سفارتخانے نے کًیا کِیا سینیٹر طلحہ کہتے ہیں اب وہ پارلیمنٹ میں قرارداد پیش کریں گے۔وزارت خارجہ کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ وزارت خارجہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا ویزا منظور نہ کروا سکی، ڈاکٹر فوزیہ کا ویزا ایمبیسی نے منظور نہ کیا،امید ہے کہ الگ سے ویزا لگ جائے گا جس کی لئے کوشش ہے اور امید ہے جلد لگ جائے گا،گذشتہ روز بھی رابطہ ہوا، وفد کیلئے واشنگٹن میں انتظامات کیے۔عدالت نے استفسار کیا کہ عافیہ سے آج ملاقات ہے کیا وکیل سمتھ نے کہا کہ جی صبح ملاقات ہوگی، عدالت نے استفسار کیا کہ ڈاکٹر فوزیہ کا ویزا کب تک لگنے کی امیدہے، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ میرے پاس پاسپورٹ نہیں ہے۔عدالتی معاون نے بتایا کہ ویب سائٹ پر تھاکہ جس دن ڈاکٹر فوزیہ کا ’اے‘ ویزا اپلائی ہوا اسی روز مسترد کردیا گیا، وزارت خارجہ کے نمائندے نے یہاں بتایاکہ ویزا پراسس میں ہے۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی روسٹرم پر آئیں اور کہا کہ اس عدالت میں سماعت کے بعد میں نے عافیہ صدیقی کی وطن واپسی سے متعلق اپنے اعلیٰ حکام کو خطوط لکھے، میں نے صدر، وزیر اعظم ، چیف آف آرمی سٹاف، ڈی جی آئی ایس آئی کو خطوط لکھے، میں نے وزارت داخلہ اور دفاع کو بھی خطوط لکھے۔انہوں نے کہاکہ حیرت انگیز طور پر آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کو لکھے گئے خطوط واپس لینے کا کہا گیا، دونوں آفسز نے میرے خط وصول کرکے واپس کردیے ، ان پر خط وصولی کے دستخط موجود ہیں، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے خط کہ واپسی کا ریکارڈ عدالت کو دکھا دیا۔عدالت نے سیکریٹری وزارت خارجہ کو فوزیہ صدیقی کو بی ویزا فراہم کروانے کا حکم دے دیا، عدالت نے کیس کی مزید سماعت اگلے جمعہ تک ملتوی کردی۔مزید قومی خبریں
-
بختاور بھٹو زرداری کی35ویں سالگرہ25جنوری کو منائی جائے گی
-
وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم
-
عمران خان پر تمام کیسز بوگًس، مقدمات سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے‘ شبلی فراز
-
سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا
-
مذاکرات کامیاب ہوجائیں گے تو ہم سب کو خوشی ہوگی، اس سے سیاسی استحکام آجائے گا، شرمیلا فاروقی
-
سندھ ہائی کورٹ،26ویں آئینی ترمیم کیخلاف شاہد خاقان کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
-
سندھ ہائی کورٹ کا 2015سے لاپتا شہری سمیت دیگر افراد کی گمشدگی کی درخواستوں پربازیابی کے لئے کارروائی جاری رکھنے کا حکم
-
سرگودھا ،کماد سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سے گنا کھنچتے ہوئے 15 سالہ لڑکا جاںبحق
-
پیٹرو ل قیمتوں میں اضا فہ عوام پر ڈرون حملہ ہے‘جے یو آئی
-
پی آئی اے کی دمام سے لاہور آنے والی پرواز کی فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ
-
نادرا کی پاک آئی ڈی ویب سائٹ (کل ) سے بند
-
بلاول بھٹو 20 جنوری کو لاہور میں اجلاس کی صدارت کرینگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.