کنٹینر جلانے کا مقدمہ‘ اسلم اقبال، حماد اظہرسمیت 8روپوش رہنما اشتہاری قرار

مراد سعید‘زبیر نیازی، حامد رضا گیلانی، محمد جاوید، عبد الصمد اور واثق قیوم کوبھی اشتہاری قرار دیا گیا

ہفتہ 14 دسمبر 2024 12:33

کنٹینر جلانے کا مقدمہ‘ اسلم اقبال، حماد اظہرسمیت 8روپوش رہنما اشتہاری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2024ء)انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی کو کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے کے مقدمے میں پیش رفت ہوئی ہے۔عدالت نے 8 روپوش پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنما اسلم اقبال، حماد اظہر، مراد سعید، زبیر نیازی، حامد رضا گیلانی، محمد جاوید، عبد الصمد اور واثق قیوم کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ملزمان کو اشتہاری قرار دیا۔