سیدنا ابوبکر صدیقؓکی خدمات تاریخ اسلامی کا روشن باب ہیں‘سنی علما ء کونسل

شرافت،دیانت و صداقت کا سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ پیکر تھی: مولانا حافظ حسین احمد

اتوار 15 دسمبر 2024 11:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2024ء)صدر سنی علما ء کونسل لاہور وصوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمدنے کہا ہے کہ سیدنا ابوبکر صدیقؓکی خدمات تاریخ اسلامی کا روشن باب ہیں، سخاوت،ایثار اور قربانی کی جو مثالیں سیدنا صدیق اکبرؓ نے قائم کیںان سے حضور ﷺ کی محبت جھلکتی ہے، شرافت،دیانت و صداقت کا سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ پیکر تھے ۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ اسلام میں حضرت سیدنا ابوبکر صدیقؓکے کئی امتیازات ہیں قرآن کریم میں اللہ تعالی نے حضرت سیدنا ابوبکر صدیق ؓکا ذکر فرمایا ہے اور ایک مقام پر رسول کریم ﷺ اور حضرت سیدنا ابوبکر صدیقؓکا ذکر ایک ساتھ فرمایا ہے حضرت سیدنا ابوبکر صدیق ؓکی رسول کریم ﷺ کے ساتھ رفاقت اور غار ثور میں بلا شرکت غیرے معیت مصطفیﷺ ایک مسلمہ شرف ہے اللہ تعالی کو رسول اللہ ﷺ بھی محبوب ہیں اور حضورﷺ کے محبوب حضرت صدیق اکبر ؓبھی محبوب ہیں اور یہی وجہ ہے کہ معیت و رفاقت آج تک روضہ انور میں جاری و ساری ہے جو کہ حشر میں بھی ہو گی اور جنت میں بھی رہے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکمران ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے سیدنا صدیق اکبر ؓ کے دورخلافت سے رہنما ئی لیں اورملک میں خلفاء را شد ین کے ایام کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کریں۔

متعلقہ عنوان :