لودھراں کے سکولوں کو لاہور اسلام آباد کے سکولوں جیسا بنانا میرا مشن ہے۔ جہانگیر ترین
لودھراں کے سکولوں میں جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لئے ڈیرھ کروڑ کے خصوصی پیکج کا اعلان
عرفان فیروز اعوان
منگل 17 دسمبر 2024
17:41
(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہا کہ سائنس ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور جدید علوم کے فروغ سے ہی مضبوط تعلیمی نظام کی بنیاد رکھی جاسکتی ہے۔لودھراں کے سکولوں کو لاہور اسلام آباد کے سکولوں جیسا بنانا میرا مشن ہے جہاں بچوں کو سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت جدید تعلیمی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لودھراں میرا گھر ہے اور لودھراں کے بچے میرے بچے ہیں۔ میں نے سیاست چھوڑ دی ہے مگر لودھراں کے لوگوں کا ہاتھ نہیں چھوڑا نہ چھوڑوں گا۔ میرے بیٹے علی خان ترین بھی لودھراں کی فلاح وبہبود میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلباء و طالبات کو نصحیت کروں گا کہ بھرپور محنت کریں کیونکہ محنت کامیابی کا بنیادی اصول ہے۔ آخر میں جہانگیر خان ترین نے لودھراں میں مڈل اور ہائی سکولوں میں جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لئے ڈیرھ کروڑ روپے کے خصوصی پیکج کا بھی اعلان کیا۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں سید وسیم حسن شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی حکومت اور ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن مل کر لودھراں کے طلباء وطالبات کو جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔ لودھراں جیسے علاقے میں معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے اس قسم کے سائنسی میلے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سی ای او اکبر خان نے کہا کہ اس طرح کی نمائشیں طلباء و طالبات میں سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور میتھ سمیت جدید تعلیم کے رجحان میں اضافے کے لئے اہم کردار ادا کرسکتی ہیں ۔ آخر میں سائنسی میلے میں پوزیشن ہولڈر سکولوں کے طلباء و طالبات اور اساتذہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
مسلم لیگ ق کے رہنما و کوآرڈینیٹر وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز خواجہ رمیض حسن نے وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن صوبائی وزیر بیرسٹر امجد ملک، شیخ سعید کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت ..
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے پاکستان میں بیلاروس کے سفیر آندرے میتلیسا کی ملاقات
-
امریکہ کے شہر کیلیفورنیا میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے یومِ آزادی پاکستان کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
-
تمباکو نوشی کے باعث ہونے والے دل کے امراض میں کمی کے لیے سائنسی شواہد پر مبنی حکمتِ عملی ناگزیر ہے، ماہرِ امراضِ قلب
-
پاکستان سنی تحریک کا مکہ معاہدے کا خیرمقدم
-
نئے انتظامی صوبوں کا قیام اقتدار کی نچلی سطح تک منتقلی کا بہترین ذریعہ ہے۔ جمہوریت کا مفہوم عوام کے حقوق باآسانی عوام کی دسترس تک پہنچانا ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ سے معروف شخصیات کی ملاقات، پاک امریکہ تعلقات اور کاروباری روابط پر گفتگو
-
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے صوبہ بھر میں کچی رسیدوں کے اجرا ء پر مکمل پابندی عائد کر دی
-
پاکستان-ترکیہ-سعودی عرب کے درمیان سہ فریقی دفاعی معاہدہ مشرق وسطی سمیت اقوام عالم میں مثبت تبدیلیاں مرتب کرے گا۔ خواجہ رمیض حسن
-
بٹگرام میں یومِ استحصالِ کشمیر منایا گیا، کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "اپنا کھیت، اپنا روزگار" پروگرام کے تحت منڈی بہاؤالدین کے خوش نصیب کسانوں میں الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم
-
ڈاکٹرنبیحہ علی کے شوہر حارث کھوکھر نے طلاق واپسی اور صلع کی خبروں کی تردید کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.