ایڈیشنل سیشن جج دیپالپور کی عدالت نے منشیات فروشی کے مقدمے میں ملزمہ کو 9 سال قید کی سزا اور 80000 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی

FatehUllah Nawaz فتح اللہ نواز منگل 17 دسمبر 2024 17:42

حویلی لکھا( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 دسمبر 2024ء ) ایڈیشنل سیشن جج دیپالپور کی عدالت کے جج نے منشیات فروشی کے مقدمہ کی ملزمہ نجمہ کو جرم ثابت ہونے پر مجرمہ کو 9 سال قید اور 80000 روپے جرمانے کی سزا سنائی تھانہ حویلی لکھا پولیس نے 2023 میں ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ عدالت کی جانب سے سزا سنائی جانے کے بعد پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔

(جاری ہے)

حویلی لکھا پولیس کی پروفیشنل تفتیش ، محنت اور ٹھوس شہادتوں کی بدولت منشیات فروشی کے مقدمہ میں ملوث مجرم پر جرم ثابت ہونے پر معزز عدالت کی جانب سے 9 سال قید اور 80000 روپے جرمانے کی سزا.جرمانہ نا ادا کرنے کی صورت میں 6 ماہ مذید قید ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت نے تفتیشی آفیسر اور لیگل ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشی کرنے والا قانون کی گرفت میں ہوگا۔