حب پولیس کی بڑی کارروائی ،اغواء برائے تاوان کی گئی بچی بازیاب

منگل 17 دسمبر 2024 21:05

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2024ء) حب پولیس کی بڑی کارروائی اغواء برائے تاوان کی گئی بچی بازیاب ایس پی حب نے صحافیوں کے سامنے آنے سے کتراتے ہوئے وڈیو بیان جاری کردیا اس سلسلے میں ایس پی حب محمد معروف عثمان نے سوشل میڈیا پر وڈیو بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دنوں حب کے صنعتی ایریا سے رانا محمد اکبر نامی شہری کی 3سالہ بیٹی کو نامعلوم افراد اغواہ کرکے لے گئے ہیں جس پر پولیس نے اغواکاروں کی تلاش شروع کردی اس دوران اغوا کاروں کی جانب سے مغوی بچی کے والد کو فون ایا اور بچی کے تاوان کے لیے ایک کروڑ 20لاکھ طلب کیا جس پر پولیس نے فون ٹریسنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے کاروائی کرتے ہوئے جام کالونی سے تین ملزمان مہراللہ،غلام مرتضیٰ اور عبد الرحمن کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کیا دوران تفتیش گرفتار ملزمان نے جرم کا اعتراف کرلیا اور انکی نشاندہی پر پولیس نے حب کے علاقے بھٹ آباد میں چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم اللہ بخش کو گرفتار کرکے اسکی نشاندہی پر انہی کے گھر سے مغومی بچی کو بازیاب کرلیا کاروائی میں مرکزی ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے حب پولیس کی اتنی بڑی کاروائی کو میڈیا سے پیش کرنے کے لیے ایس حب نے صحافیوں کو طلب کرکے پریس کانفرنس کیوں نہیں کی شائد ایس پی حب کو ڈر تھا کہ میڈیا نمائندگان اس ایک کاروائی سے ہٹ کر ہزاروں پولیس کی ناکامیوں پر سوال نہ کریں۔