پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 1200کلو سے زائد تیار ساسز ضبط، ملزم گرفتار،،مقدمہ درج

بدھ 18 دسمبر 2024 20:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2024ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی کیچپ اور ساسز مافیا کو دھر لیا،ملزم گرفتاراور مقدمہ درج کرادیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سمال اسٹیٹ ڈائیوو روڈ پر واقع کیچپ،ساسز یونٹ پر چھاپہ مارکر1200کلو سے زائد تیار سا سز ضبط،200کلو سے زائد ناقص غیر معیاری ساس اور دیگر ممنوعہ اجزاء تلف کرادیں۔کھلے رنگوں، مصنوعی فلیورز اور ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ سے ساسز تیار کی جا رہی تھی۔یونٹ میں حشرات،گندے زنگ آلود برتنوں میں موجود،تیار ساس نیلے ڈرموں میں رکھی گئی تھی۔موقع پر کئے گئے ٹیسٹ فیل،لیبل بھی پیور فوڈ ریگولیشنز کے منافی پائے گئے جس پر ایکشن لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :