محسن عباس حیدر کے والد انتقال کر گئے، مداحوں ، اداکاروں کااظہارافسوس

جمعرات 19 دسمبر 2024 22:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2024ء)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، گلوکار و میزبان محسن عباس حیدر کے والد انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

محسن عباس حیدر نے انسٹاگرام پر خود اپنے والد کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ میرے ابو کا انتقال ہوگیا ہے۔محسن عباس حیدر کی پوسٹ کے ذریعے ان کے والد کے انتقال کی خبر ملتے ہی مداحوں اور شوبز انڈسٹری کی مشہور شخصیات نے کمنٹ سیکشن میں تعزیت کا اظہار کرنا شروع کر دیا ہے۔