ایوان بالا :قائمہ کمیٹی برائے قواعد ضابطہ کار و استحقاقات کی رپورٹ پیش کرنے کی میعاد میں 60 ایام کی توسیع کی منظوری

جمعرات 19 دسمبر 2024 22:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2024ء) ایوان بالا نے مقننہ کے مخفی اخراجات کے حوالے سے روزنامہ ڈان میں شائع ہونے والے آرٹیکل کے حوالے سے قائمہ کمیٹی برائے قواعد ضابطہ کار و استحقاقات کی رپورٹ پیش کرنے کی میعاد میں 60 ایام کی توسیع کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں قائمہ کمیٹی برائے قواعد ضابطہ کار و استحقاقات کے چیئرمین سینیٹر تاج حیدر نے تحریک پیش کی کہ سینیٹر سعدیہ عباسی کی جانب سے پیش کردہ تحریک استحقاق جو مقننہ کے مخفی اخراجات کے حوالے سے روزنامہ ڈان میں شائع ہونے والے آرٹیکل کے حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کی میعاد میں 60 ایام کار کے عرصے کی توسیع دی جائے۔ ایوان نے تحریک کی منظوری دیدی۔

متعلقہ عنوان :