
اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2025ء کے داخلے یکم جنوری سے شروع ہوں گے
جمعہ 20 دسمبر 2024 17:04
(جاری ہے)
تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یکم جنوری سے یونیورسٹی کی ویب سائٹwww.aiou.edu.pk پر فراہم کردئیے جائیں گے۔
طلبہ کی کونسلنگ و معاونت کے لئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے ملک بھر میں قائم اپنے 54علاقائی دفاتر کے ناظمین کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ داخلوں کے آغاز سے قبل اپنے اپنے کیمپسز میں سٹوڈنٹ فیسی لیٹیشن مراکز قائم کریں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کیمپسز میں آنے والے داخلے کے خواہشمندتمام طلبہ کو ہر ممکن سپورٹ دستیاب ہو، یہاں تک کہ انہیں آن لائن اپلائی کے لئے کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی سہولت بھی مفت فراہم ہو۔وائس چانسلر نے ریجنل ہیڈز کو یہ بھی ہدایات جاری کردی ہیں کہ و ہ ضم شدہ قبائلی اضلاع(سابقہ فاٹا)، گلگت بلتستان اور بلوچستان بھر میں یہ پیغام گھر گھر پہنچادیں کہ اِن علاقوں کے عوام کے لئے یونیورسٹی میٹرک کی تعلیم مفت فراہم کرتی ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا ہے کہ آؤٹ آف سکول بچوں کو داخل کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے جس کے لئے ہم غریب بچوں کو فیسوں میں رعایت بھی فراہم کریں گے۔انہوں نے ریجنل ہیڈر کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کے خواجہ سراء کمیونٹی تک بھی یہ پیغام پہنچادیں کہ ان کو بھی یونیورسٹی میٹرک تا پی ایچ ڈی مفت تعلیم فراہم کرتی ہے۔وائس چانسلر نے ناظمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کے جیلوں کے دورے بھی کریں اور قیدیوں تک نہ صرف یہ پیغام پہنچا ئیں کہ یونیورسٹی قیدیوں کو مفت تعلیم دیتی ہے بلکہ انہیں داخلہ لینے کی جانب راغب کریں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی خواہش ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی قومی تعلیمی ایمرجنسی کے اہداف کے حصول میں کلیدی کردار ادا کریں اور اس مقصد کے تحت یونیورسٹی کی کوشش ہے کہ کوئی ایک بھی بچہ محض داخلہ فیس ادا نہ کرسکنے کی وجہ سے تعلیم کے حصول سے محروم نہ رہ جائے، یونیورسٹی غریب بچوں کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے کی بھر پور کوشش کررہی ہے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
اوپن یونیورسٹی میں سکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کا آغاز
-
پنجا ب بھر کے تعلیمی اداروں میں داخلے سے قبل طلبہ کا تھیلیسیمیا سمیت جینیٹک امراض کا ٹیسٹ لازمی قرار
-
وائس چانسلرنے ہیلی کالج آف کامرس میں 250 کلو واٹ سولر سسٹم کا افتتاح کردیا
-
انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے زیرانتظام انٹرنیٹ (فرسٹ اینول) کے امتحانات 29 اپریل سے شروع ہوں گے
-
کراچی میں 28اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی ہونے کا خدشہ
-
دارارقم سکولز خیابان قائد کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا منصورہ آڈیٹوریم میں انعقاد
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے روسی زبان کا کورس شروع کردیا
-
میٹرک بورڈ کراچی کی ٹیم کا میڈیا کے ہمراہ مختلف امتحانی مراکز کا ہنگامی دورہ
-
پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز خالی، غیر قانونی قابضین کو سامان واپس کرنے کا فیصلہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں’’ریسرچ اینڈ پریکٹسسز اِن ایجوکیشن‘‘کے موضوع پر2روزہ آٹھویں عالمی کانفرنس اختتام پذیر
-
کراچی میں نویں اوردسویں کے امتحانات کا آغاز (کل) سے ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.