واشک، اسسٹنٹ کمشنر ماشکیل ہاوس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

جمعہ 20 دسمبر 2024 22:17

واشک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 دسمبر2024ء) اسسٹنٹ کمشنر ماشکیل ہاوس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا کھلی کچہری کی زیرِ صدارت ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر واشک منیر احمد درانی اور ایف سی ماشکیل رائفلز کمانڈنٹ یاسر عزیز نے سرانجام دی کھلی کچہری میں محکموں کے اعلی آفیسران فورسز اور علاقے کے سیاسی و قبائلی عمائدین علما کرام اسٹوڈنٹس نے بڑی تعداد میں شرکت کی کھلی کچہری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا کھلی کچہری میں لوگوں نے اپنے علاقے کے اور اپنے انفرادی مسائل سے اعلی افسران کو آگاہ کیا اور انتظامیہ اور افسران کو تنقید کا نشانہ بنایا بہت سے مسائل زیر غور ہوئے محکمہ ہیلتھ محکمہ ایجوکیشن منشیات سے چھٹکارا موبائل نیٹورک بجلی لوڈشیڈنگ امن وامان زیر و پوائنٹ مزہ سر کی بندش گزر گیٹ پر وری فیکشن کی آسانی ودیگر مسائل زیرِ بحث آئے کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر ماشکیل احمد زیب میجر 90 ونگ ثنا اللہ بگٹی میجر منیب ڈسٹرکٹ کونسل چیرمین میر الہی بخش ریکی ایس ڈی پی او عبدالمالک بلوچ ڈی ایچ او واشک ثنا اللہ ریکی ڈی او واشک مختار احمد ڈومکی ایس ڈی او زبیر احمد XEN building صغیر احمد نوشروانی محمد سعید ڈپٹی ڈائریکٹر ایگری کلچر محمد الیاس انجینئر ایگری کلچر MO سرفراز احمد حسنی سید عبداللہ شاہ زکوا ایس ایچ او رحمت ملازئی سیاسی و قبائلی عمائدین چیف آف نصروی سردار حاجی دولت خان ریکی میر حاجی عبدالکریم ریکی مولانا شکر اللہ احرار مولانا عبدالرف ریکی ڈسٹرکٹ ممبر محمد ہاشم ریکی حاجی امام بخش ریکی میر حاجی عبدالقدوس ریکی میر عقاشہ ملازی بازار صدر کبیر احمد ریکی جرنلسٹ نصیب ریکی ظریف بلوچ میر سرور بلوچ حاجی نزیر احمد حسنی ابرار برکت میر نور محمد ملنگزئی مولوی نعیم عبدالنبی ریکی ثنا اللہ مموجہ محمد اسحاق ضیا ریکی چیرمین نواب خان ریکی حاجی عبدالواحد ریکی طارق ریکی وسیم ریکی ندیم ملنگ زئی ودیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی کچہری میں نوکنڈی ٹو ماشکیل سڑک کی جاری کام کے تیز رفتاری پر ایف سی ماشکیل رائفلز خدمات کو بھی سراہا گیا ماشکیل رائفلز کمانڈنٹ یاسر عزیز ڈپٹی کمشنر واشک منیر احمد درانی نے کچہری معززین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہوگی کہ ہر ماہ کھلی کچہری کا انعقاد کریں تاکہ عوام کو اپنے مسائل بیان کرنے اور محکموں کے افسران کو مسائل حل کرنے میں آسانی ہو اور مزید کہا کہ آنے والے کھلی کچہری تک اور کچھ دنوں تک لوگوں کو مسائل حل ہونے میں بہتری نظر آئے گا۔