gاوستہ محمدپیر پگارا کا دورہ بلوچستان اہم ہے، رپورٹ

اتوار 22 دسمبر 2024 18:15

'اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2024ء) ملک کی سیاست میں تبدیلی سیاسی تبدیلی نظر آنے لگی پیر پگارے کا دورہ ایک نیا رخ ثابت ہوگا ۔جمالی خاندان کے ساتھ گوکہ پرانے تعلقات ہیں لیکن اس قسم کے جلسے یا ملا قات تبدیلی کی نشانی ہے۔رپورٹ تفصیلات کے مطابق ایک سیاسی تجزیاتی رپورٹ کیمطابق ملک میں سیاسی تبدیلی نظر آنے لگی جس کی وجہ روحانی پیشواپیر صبغت اللہ راشدی (پیر پگارو)کا دورہ بلوچستان ایک سیاسی رخ ہے گو کہ ان کے تعلقات میر ظفر اللہ خان جمالی(مرحوم)ان کے گھرانے۔

میر جان محمد خان جمالی اور جمالی خاندان کے ساتھ پرانے ہیں اس بار پیر صاحب کا دورہ اور ان کی سیاسی باتیں آنے والے الیکشن سے قبل ایک نیا سیا سی رخ ہے اسے ایک سیاسی پیغام کہا جائے تو غلط نہیں۔

(جاری ہے)

فنگشنل لیگ کے سربراہ بھی ہیں ویسے پیر صاحب آسکتے تھے لیکن جان جمالی کے ہاں جلسہ اور میڈیا سے بات چیت۔اس کے علاوہ روجھان جمالی میں میر عمر خان جمالی ۔

میر جاوید خان جمالی کے پاس میڈیا سے بات چیت میرے خیال میں ایک نیا خیال اور نئی سوچ ہے آنے والے الیکشن سے قبل اس قسم کے اچانک بلوچستان کا رخ پیر پگارو کا آنا سیاسی حل چل ہے اس سے قبل کھوسہ خاندان کے پاس جانا میرسلیم خان کھوسہ اور دیگر کھوسہ برادری کی ملاقاتیں بیشک پیری مریدی ہوسکتا ہے لیکن پیر صاحب فنگشنل لیگ کے سربراہ بھی ہیں ان کا آنا سیاسی دورہ بھی ہے اور پیغام کہا جائے تو غلط نہیں ہے ویسے بھی جمالی کھوسہ سیاست میں ہوا کیطرخ کی طرح ہوتے ہیں جو ہوا کا رخ اس طرف بدلتے رہتے ہیں لیکن آنے والے الیکشن میں فنگشنل لیگ کو اشیرو واد مل گیا ہے جو پیر صاحب پگارو سخت سردیوں میں بلوچستان کا دورہ کیا ۔

اور پیر صاحب کی میڈیا سے باتیں بھی نرم گوشہ اور ملک کی حالت ابتر کہنا اور اسمبلیوں میں سیاست دان کم ٹھیکدار زیادہ کہنا کچھ محسوس ہو کہ سیاست میں تبدیلی کے آثار نظر آنے لگ رہے ہیں۔