پنجاب یونیورسٹی اردوکے پروفیسر ڈاکٹر زاہد منیرعامرکی نئی کتاب الانسانی قبل المعتقد قاہرہ سے شائع ہوگئی

پیر 23 دسمبر 2024 23:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2024ء) پنجاب یونیورسٹی اردوکے پروفیسر اور تہران یونیورسٹی ایران میں دانشکدہ ادبیات و علوم انسانی کے استاد ڈاکٹر زاہد منیرعامرکی نئی کتاب الانسانی قبل المعتقد قاہرہ سے شائع ہوگئی،جس میں انہوں نے دور حاضر میں سب سے بڑا مسئلہ انسانی عظمت کے تصورکے احیا کو قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی منظر نامہ،علاقائی،سیاسی اور مذہبی بنیادوں پر انسانی تفریق کے باعث انسانی شرف کی تذلیل کا مرتکب ہو رہاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امرکی ہے کہ ان معیاروں سے بلند ہوکر انسانی عظمت کا احساس بیدارکیاجائے،اس کتاب میں اصول حرکت،پرامن بقائے باہمی،بقائے حیات اور فلسطین میں انسانی مسئلہ جیسے موضوعات پر اظہارخیال کیا گیاہے۔یہ کتاب پہلے انگریزی میں ہیومینٹی بیانڈ کریڈ کے عنوان سے شائع ہوئی اور اب مصر کے ممتاز اشاعتی ادارکے دارالعلوم قاہرہ سے منظرعام پر آئی ہے۔انگریزی سے عربی ترجمہ جامعہ الازہر قاہرہ کے معروف اساتذہ ڈاکٹراحمد محمد احمد عبدالرحمن القاضی اور ڈاکٹررانیا فوزی نے کیا ہے۔ڈاکٹر زاہد منیر عامرکی اردو،انگریزی، عربی اور فارسی میں60 کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔