محکمہ موسمیات کا جنوری کے دوسرے ہفتے سے سردی بڑھنے کا عندیہ

بدھ 25 دسمبر 2024 23:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2024ء)ملک بھر میں سردی کی شدید لہر جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیاتی نے جنوری کے دوسرے ہفتے سے سردی بڑھنے کا عندیہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں برف باری کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ خیبر پختونخوا ہ کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات نے رواں سیزن میں بارش اور برف باری کم ہونے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ جنوری کے دوسرے ہفتے سے سردی بڑھنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :