فیصل آباد، انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ بے نقاب ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد کی بڑی کارروائی

جمعرات 26 دسمبر 2024 23:08

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2024ء) انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ بے نقاب ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد کی بڑی کارروائی، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایت پر انسانی سمگلروں کے خلاف خصوصی کریک ڈائون جاری، انسانی سمگلنگ میں ملوث منظم گینگ بے نقاب ،گینگ کا اہم کارندہ گرفتار،گرفتار ملزم کی شناخت محمد اشفاق کے نام سے ہوئی، ملزم کو کھڑیانوالہ فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا چھاپہ مار کاروائی میں ملزم سے ایرانی کرنسی بھی برآمدملزم انسانی سمگلنگ میں ملوث منظم بین الاقوامی گینگ کا اہم رکن ہے۔

مذکورہ گینگ شہریوں سے بھاری رقوم بٹور کر ترکی کے راستے یورپ بھجواتے ہے۔ملزم دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے سادہ لوح شہریوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر وزٹ ویزے پر آذربائیجان، ترکی بھجواتا تھا ملزم شہریوں کو ترکی سے بذریعہ سمندر یورپی ممالک بھجواتا تھا۔

(جاری ہے)

ملزم کے دیگر ساتھی ترکی اور دیگر ممالک سے گینگ کو آپریٹ کر رہے ہیں۔ملزم بین الاقوامی ایجنٹوں سے رابطے میں تھاملزم کے موبائل فون سے ٹھوس شواہد حاصل کر لئے گئے ملزم شہریوں سے بھاری رقوم وصول کر کے بیرون ملک مقیم دیگر ساتھیوں کو بھجواتا تھاملزم شہریوں سے حاصل کردہ رقوم سے کمیشن بھی وصول کرتا تھاملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے دیگر ملزمان اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں۔

انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔