بھتیجے کے نکاح میں مریم نواز شریف کے سرخ جوڑے کے چرچے

جمعہ 27 دسمبر 2024 16:51

بھتیجے کے نکاح میں مریم نواز شریف کے سرخ جوڑے کے چرچے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اپنے بھتیجے زید حسین نواز کے نکاح میں توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پوتے حافظ زید حسین نواز کے حال ہی میں ہونے والی نکاح کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں تاہم تمام تر توجہ صوبہ پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلی مریم نواز نے سمیٹ لی۔سرخ لباس میں ملبوس وزیر اعلی پنجاب بھتیجے کے نکاح میں جاذب نظر دکھائی دیں۔حسین نواز کے بیٹے اور مریم نواز کے بھتیجے زید حسین نواز کا نکاح 25 دسمبر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی دوست شیخ حبیب الرحمن کی صاحبزادی ایمن حبیب سے ہوا ۔