Live Updates

چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کون ہوگا اس کا فیصلہ میں کرونگا کوئی حکومتی عہدیدار نہیں، عمران خان

میری طرف سے چیئرمین پی اے سی کیلئے پہلا دوسرا، تیسرا اور چوتھا نام بھی شیخ وقاص اکرم ہی ہو گا، پی ٹی آئی چیئرمین پی اے سی کیلئے اپنا حتمی جواب آئندہ ہفتے جمع کروائے گی، بانی پی ٹی آئی کاچیئرمین پی اے سی کی نامزدگی کے معاملے پر رد عمل

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 28 دسمبر 2024 16:00

چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کون ہوگا اس کا فیصلہ میں کرونگا کوئی حکومتی ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 دسمبر 2024)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کون ہوگا اس کافیصلہ میں کرونگا کوئی حکومتی عہدیدار نہیں، میری طرف سے چیئرمین پی اے سی کیلئے پہلا دوسرا، تیسرا اور چوتھا نام بھی شیخ وقاص اکرم ہی ہو گا، پی ٹی آئی چیئرمین پی اے سی کیلئے اپنا حتمی جواب آئندہ ہفتے جمع کروائے گی، میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی نامزدگی کے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے پبلک کاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ نہ ملنے پر قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے بھی استعفیٰ ہونے کا عندیہ دے دیا۔

چیئرمین پی اے سی کیلئے طارق فضل چوہدری کی جانب سے دو بار خط لکھا گیا تھاجس کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف نے اپنے پہلے جوابی خط میں شیخ وقاص اکرم کا نام دیا تھاجبکہ دوسرے خط میں مسلم لیگ (ن) کے چیف وہپ کی جانب سے 4 ناموں کا پینل مانگا گیا تھاجس پر پی ٹی آئی نے عمران خان کی مشاورت کے بعد شیخ وقاص اکرم کا نام مقرر کیا تھااور کہا گیا تھا کہ ہمارا پہلا نام ، دوسرا نام، تیسرا نام اور چوتھا نام بھی شیخ وقاص اکرم ہی ہو گا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی نامزدگی کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی نے پارٹی قیادت کی سرزنش بھی کی ہے۔عمران خان نے پی اے سی کی چیئرمین شپ کیلئے اپنے دئیے گئے نام پر فل سٹاپ لگاتے ہوئے اس عہدے کیلئے پارٹی رہنماءشیخ وقاص اکرم کا نام برقرار رکھا اور کہا ہے کہ اس حوالے سے فیصلہ میں کروں گا ۔بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کون ہو گا اس کافیصلہ میں کروں گا، شہباز شریف یا دیگر حکومتی عہدیدار اس کا فیصلہ نہیں کر سکتے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پبلک اکاونٹس کمیٹی کی تشکیل مسلسل التوا کا شکار ہونے کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر کو تیسرا خط لکھا تھا۔طارق فضل چوہدری کاپی ٹی آئی کے نام لکھے گئے خط میں کہنا تھاکہ اگر پینل 7 دنوں میں نہ بھیجا گیا تو حکومتی اتحاد مل کر چیئرمین پی اے سی کا فیصلہ کرے گا، پی اے سی چیئرمین کا انتخاب آئندہ ہفتے ہر صورت کیا جائے گا۔

طارق فضل چوہدری نے اپنے خط میں لکھا تھا کہ پہلے دو خطوط میں آپ سے پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین کیلئے 4 ممبران کا پینل مانگا گیاتھا لیکن دس ماہ گزرنے کے باوجود اپوزیشن نے ابھی تک پینل نہیں بھجوایا گیا تھا۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ بطور حکمران جماعت چیف وہپ مجھ پر اتحادی جماعتوں کا دباو تھا۔ حکومت اور اتحادی چیئرمین پی اے سی کیلئے جلد از جلد انتخاب کا عمل مکمل کرنا چاہتی تھی۔ آپ کو ایک بار پھر آخری موقع کے طور پر گزارش ہے کہ 7 دن میں پینل بھجوایا جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات