پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں،1644 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، 250لٹر دودھ، 4700کلو بیمار مرغیاں تلف کردی گئیں

پیر 30 دسمبر 2024 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2024ء) شہریوں کو کھانے پینے کی معیاری اشیا کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی میراتھن کارروائیاں جاری ہیں۔ترجمان کے مطابق 1644 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے 4یونٹ بند اور14لاکھ 1ہزار کے جرمانے عائد جبکہ 44 نئے لائسنس کا اجرا کردیا گیا، 250لٹر ملاوٹی دودھ، 4700کلو بیمار مرغیاں اور ممنوعہ ایکسپائر اشیا تلف کردی گئیں۔

جاری تفصیلات میں بتایا گیا کہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر ملاوٹ کرنے والوں کو ٹف ٹائم کے لیے شکنجہ سخت کیا گیا۔ ٹولنٹن مارکیٹ اور اطراف میں دودھ گوشت کی چیکنگ کی گی جس میں 27گاڑیوں اور گودام میں موجود 47 کلو سے زائد مرغیوں کی چیکنگ اور علی الصبح ناکہ بندی کے دوران 4لاکھ 51ہزار لٹر سے زائد دودھ کا معائنہ کیا، تلف کردہ ملاوٹی دودھ اور بیمار مردہ مرغیاں مختلف شاپس پر فروخت کی جانی تھی۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق لاہوریوں تک معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے گوالمنڈی اور اطراف میں کریک ڈائون کیا گیا، بارہا اصلاحی نوٹس دینے کے باوجود اصلاح نہ کرنے پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے،جعلسازی کا مکروہ دھندہ جعلی اشیا تیار کرنے پر یونٹس کی پروڈکشن بند کی گئی،جعلسازی کرنے والوں کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں،قوانین پر عملدرآمد انتہای لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری اپنے ارد گرد ملاوٹ اور جعلسازی کرنے والوں کی اطلاع 1223 پر دیں، شہریوں کا تعاون انکی اچھی صحت کا ضامن ہے۔

متعلقہ عنوان :