Live Updates

عادل بازئی کی رکنیت بحال، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

عادل بازئی کو مسلم لیگ ن کے بجائے آزاد امیدوار تصور کیا جائے‘الیکشن کمیشن

منگل 31 دسمبر 2024 11:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2024ء)این اے 262 کوئٹہ سے عادل بازئی کی رکنیت بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق عادل بازئی کو مسلم لیگ ن کے بجائے آزاد امیدوار تصور کیا جائے۔

(جاری ہے)

عادل بازئی کے خلاف بجٹ اور آئینی ترمیم میں پارٹی پالیسی سے انحراف پر مسلم لیگ ن نے ریفرنس دائر کیا تھا۔انہیں صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی جانب سے دائر ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے نااہل قرار دیا تھا۔سپریم کورٹ نے عادل بازئی کی بطور رکنِ قومی اسمبلی بحالی کا فیصلہ دیا تھا۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات