عزیر خان کی نئی فلم "ریڈ بتی" کی شوٹنگ کا آغاز، منفرد کہانی نیٹ فلکس کے لیے تیار

Shahid Nazir Ch شاہد نذیر چودھری منگل 31 دسمبر 2024 16:59

عزیر خان کی نئی فلم "ریڈ بتی" کی شوٹنگ کا آغاز، منفرد کہانی نیٹ فلکس ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 دسمبر 2024) مشہور پاکستانی نژاد عزیر خان نے گزشتہ روز اپنی نئی فلم ”ریڈ بتی“ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا شوٹنگ میں عزیر خان، نیئر اعجاز اور ارشد نیازی نے حصہ لیا، دیگر کاسٹ میں حسن مراد، عاصم جمیل، عائشہ غفار، سیم علی، نادیہ رشید، زارا نور، صوفیا، فضاءراجپوت، ملک آزان، نواز انجم، وقاص، شہباز علی، آصف ودیگر شامل ہیں۔

عزیر خان اس سے قبل قومی اور بین الاقوامی سطح پر کافی کام کرچکے ہیں فلم ”ریڈ بتی“ کے حوالے سے عزیر خان کا کہنا تھا مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں پاکستان میں پہلی مرتبہ فلم نیٹ فلکس کے لیے بنا رہا ہوں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور ہیرا منڈی کلچر کے حوالے سے ایک منفرد کہانی کا انتخاب کیا گیا جو میں نے خود لکھی ہے جس میں یہاں کام کرنے والوں کی زندگی کے حالات و واقعات اور دیگر مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے فلم بنائی جارہی ہے یوں تو پہلے بھی اس پر لاتعداد فلمیں بن چکی ہیں مگر میرا سبجیکٹ عوام کو پسند آئے گا، فلم کے سینئر لائن پروڈیوسر عاصم جمیل، ڈائریکٹر ماجد صدیقی اور اعجاز وکی ہیں ۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر قیصر تنویر ،کوریوگرافر پپو سمراٹ، ڈی او پی محمد ناصر اسسٹنٹ کیمرہ مین ضرغام حسین لائٹ زین، ریاست لاہوری ساونڈ ریکارڈنگ محمد زاہد ہیں۔

متعلقہ عنوان :