دوسرے سالانہ امتحانات2024 (ضمنی) کے ایڈمٹ کارڈ جاری

بدھ 1 جنوری 2025 18:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2025ء)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے قائم مقام ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے 7جنوری 2025 سے شروع ہونے والے دوسرے سالانہ امتحانات 2024 (ضمنی)کے ایڈمٹ کارڈ جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے سربراہان یا ان کے نمائندے طلبائ و طالبات کے ایڈمٹ کارڈ حاصل کرنے کیلئے الگ الگ اتھارٹی لیٹر کے ساتھ اپنے شناختی کارڈ کی کاپی اور آفس کارڈ کے ہمراہ مقررہ تاریخوں میں میٹرک بورڈ کے کانفرنس ہال پہلی منزل بلاک Bسے صبح 9:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک ایڈمٹ کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یکم جنوری 2025کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد، گلشن اقبال، جمشید ٹاؤن، شاہ فیصل کالونی اور2جنوری کو ملیر، بن قاسم، لانڈھی، کورنگی، صدر، کیماڑی، بلدیہ ٹاؤن، سائٹ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن اور گڈاپ حاصل کر سکتے ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدوارکمرہ نمبر 5 پہلی منزل بلاکA سے فیس چالان کی رسید کے ساتھ دیئے گئے شیڈول کے مطابق بورڈ آفس سے ایڈمٹ کارڈحاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

بورڈ آفس کی طرف سے قائم کئے جانے والے امتحانی مراکز کا سامان بھی یکم جنوری سے حاصل کرسکتے ہیں اسکول سربراہان سے درخواست ہے کہ وہ طلبائ و طالبات کے ایڈمٹ کاڈ دیئے گئے شیڈول کے مطابق لازمی حاصل کریں ایڈمٹ کارڈ کیلئے طلبائ وطالبات کو انفرادی طور پر بورڈ آفس نہ بھیجیں۔#