ممبر قومی اسمبلی عون چوہدری کاڈی جی ایل ڈی اے کے ہمراہ گلبرگ ،گارڈن ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ

بدھ 1 جنوری 2025 19:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2025ء) ممبر قومی اسمبلی عون چوہدری نے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے ہمراہ گلبرگ اور گارڈن ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ ایم این اے عون چوہدری نے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کو حلقہ این اے 128 کے مکینوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گلبرگ سکیم میں جاری سسٹین ایبل ماڈل کے تحت اقدامات بارے بریفنگ دی۔

ممبر قومی اسمبلی عون چوہدری اور ڈی جی ایل ڈی اے نے بی تھری بلاک گلبرگ میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ممبر قومی اسمبلی عون چوہدری نے ایل ڈی اے کے سسٹین ایبل ماڈل کے تحت ترقیاتی کاموں کو سراہا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بتایا کہ سسٹین ایبل ماڈل کے تحت گلبرگ اسکیم میں پہلے مرحلے میں بی تھری بلاک کو ماڈل بلاک بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

گلبرگ سکیم میں پیدل چلنے والوں کے لیے بھی خصوصی اقدامات کر رہے ہیں۔ گلبرگ سکیم میں روڈ سائنیج بہتر،بارشی پانی کے زیر زمین نکاسں کے لیے رین واٹر ویل بنائے جائیں گے۔سٹریٹس کی تعمیر و مرمت کے ساتھ ساتھ، اطراف پر ٹف ٹائلز بھی لگائی جائیں گی۔ایم این اے عون چوہدری نے گلبرگ سکیم کے پیٹرن پر دیگر سکیموں میں سسٹین ایبل ماڈل کے تحت اقدامات کرنے کی تجویز دی۔

بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جی ون مارکیٹ کمرشل زون جوہر ٹاؤن میں جاری کاموں کا جائزہ لیا۔جی ون مارکیٹ کمرشل زون جوہر ٹاؤن کی فرنٹ سائیڈ پر سیوریج ڈال دی گئی، انڈر گراؤنڈ وائرنگ پر کام جاری ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ترقیاتی کام تیزی سے جاری رکھنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر، کنٹریکٹر اور متعلقہ سٹاف موجود تھا۔