بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

بدھ 1 جنوری 2025 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2025ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد شجاع سید نے بدھ کو یونیورسٹی کے میل ہاسٹلز میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر انتظامی امور ڈاکٹر انعام الحق اور فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کرنے والے ادارے ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ پاکستان (ایچ ایچ آر ڈی) کی ٹیم کے نمائندے بھی موجودتھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر احمد شجاع سید نے کہا کہ جامعہ ایسے اقدامات تواتر سے جاری رکھے گی۔انہوں نے طلباء اور جامعہ کمیونٹی کے لیے پلانٹ کے فوائد پر روشنی ڈالی اور اس کی پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے فالو اپ اور دیکھ بھال کے طریقہ کار کے قیام کی اہمیت پر زور دیا۔فلٹریشن پلانٹ جس کی مالیت 2 ملین روپے ہے، فی گھنٹہ 1000 لیٹر فلٹر شدہ پانی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔