سائبر خطرات کے خلاف دفاع کو مضبوط بنانا ایک قومی فریضہ ہے۔ڈی جی سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم

جمعرات 2 جنوری 2025 17:27

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2025ء) نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (CERT) کی جانب سے جمعرات کو ایف بی آر کے ریجنل ہیڈ آفس ملتان میں سائبر سکیورٹی اور ڈیٹا پروٹیکشن کے حوالے سے ایک نشست کا انعقاد کیا گیا۔ سیشن کا مقصد سائبر خطرات کے خلاف دفاع کو مضبوط اور ایف بی آر کے ڈیٹا سکیورٹی نظام کو بہتر بنانا تھا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم ڈاکٹر حیدر عباس نے کہا کہ مضبوط ڈیٹا پروٹیکشن موجودہ دور کی ضرورت ہے ۔

حساس ڈیٹا کی حفاظت نہ صرف روزمرہ کے کاموں کے لیے اہم ہے بلکہ یہ ایک قومی فریضہ بھی ہے۔ چونکہ ایف بی آر اہم مالیاتی معلومات کو تحفظ فراہم کرتا ہے، اس لیے اسے جدید سائبر سیکیورٹی اقدامات اپنانے اور آگاہی و تیاری کے رجحان کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے ایف بی آر کے سائبر سکیورٹی نظام کو مزید بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔