بلاول بھٹو زرداری کاشہید سلمان تاثیر کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت

جمعہ 3 جنوری 2025 21:15

کراچی/اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید سلمان تاثیر کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کراچی/اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید سلمان تاثیر کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے بے مثال حوصلے اور انصاف و انسانی حقوق کیلئے ان کی غیر متزلزل وابستگی کو سراہا ہے۔

میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہید سلمان تاثیر نے عدم برداشت اور انتہا پسندی کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا اور حق و سچائی کے راستے پر چلتے ہوئے اپنی جان قربان کر دی۔

(جاری ہے)

ان کی لیگیسی اس حقیقت کی گواہی ہے کہ سچائی اور حق کو کبھی خاموش نہیں کیا جا سکتا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہید سلمان تاثیر کے اس مشن کو جاری رکھے گی جو ایک ہم آہنگ، روادار اور باہمی احترام پر مبنی معاشرے کا قیام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہید سلمان تاثیر کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے ناانصافی کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور ان عظیم اصولوں کو فروغ دیں گے جن کے لیے انہوں نے اپنی جان قربان کر دی۔