ثانوی تعلیم بورڈ نے اپنی نااہلی کا بوجھ ایک مرتبہ پھر طلبہ پر ڈال دیا

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نویں اور دسویں جماعت کے طلبا کو دوہرے امتحان میں ڈال دیا

ہفتہ 4 جنوری 2025 17:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2025ء)ثانوی تعلیم بورڈ کراچی کا نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات مارچ میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نویں اور دسویں جماعت کے طلبا کو دوہرے امتحان میں ڈال دیا۔ بورڈ کے مارچ میں سالانہ امتحانات کرانے کے فیصلے نے طلبا، اور اساتذہ کو کشمکش میں مبتلا کردیا ہے۔

(جاری ہے)

طلباء نے بتایاکہ امتحانات عید کے بعد لئے جائیں جبکہ طالبات نے کہا کہ عید سے پہلے امتحانات ہوجائینگے تو عید کا مزہ دوبالا ہوجائے گا۔ٹیچر نے کہا کے لڑکوں کے لئے سحر وافطار کے انتظام کے ساتھ رمضان کے شروع میں تراویح اور آخری عشرے میں اعتکاف میں کیسے بیٹھیں گے، پڑھائی پر توجہ دینا مشکل ہوجائے گا۔طلبا، والدین اور اساتذہ نے وزیراعلی سندھ ، محکمہ تعلیم و اسٹیئرنگ کمیٹی سینوٹس لینے اور اس فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کردیا۔

متعلقہ عنوان :