پی بی 45 کوئٹہ، انتخاب میں پیپلز پارٹی کا امیدوار عوام کی ووٹ کی طاقت سے کامیاب ہوا ،صابر بلوچ

پیر 6 جنوری 2025 14:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل و سابق ڈپٹی چئیرمین سینیٹ صابر بلوچ نے کوئٹہ کے حلقہ پی بی 45 کوئٹہ کے ضمنی انتخاب میں پی پی پی کا امیدوار عوام کی ووٹ کی طاقت سے کامیاب ہوا ہے، حاجی علی مدد جتک پر عوام نے ایک بار پھر اعتماد کا اظہار کیا ہے، سابق ڈپٹی چیئرمین صابر بلوچ نے کہا کہ مخالف جماعتوں کی طرف سے شور اور واویلا جمہوری روایات کے برعکس ہے،کسی پارٹی یا گروہ کے واویلے پر پیپلزپارٹی کے امیدوار کی جیت کو تبدیل کرنے نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالے اپنے مینڈیٹ کی حفاظت کرنا جانتے ہیں،پہلے بھی عوام کی مینڈیٹ سے سیٹ جیتی ہے اور اب بھی ووٹ کی طاقت سے جیتیں ہیں۔