نارووال ،دھند کے باعث کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے تین افراد

کار موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی

پیر 6 جنوری 2025 16:55

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2025ء)دھند کے باعث کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے تین افراد زخمی ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ شکرگڑھ روڈ پر تاج پلے لینڈ کے قریب شدید دھند کی وجہ سے کار موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد بے قابو ہو کر درخت کے ساتھ جا ٹکرائی جس کی وجہ سے تین افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور کار میں پھنسے مسافروں کو نکالا اور زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ دینے کے بعد ڈی ایچ کیو نارووال شفٹ کر دیا گیا ہے۔زخمیوں میں 31سالہ مرتضی سکنہ پنگالہ موڑ،22سالہ احتشام سکنہ پنگالہ موڑ اور45سالہ شکیل احمد سکنہ نور کوٹ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :