
سندھ کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کی تقرری کیلیے انٹرویوزجمعرات سے ہونگے
سندھ میں 8 تعلیمی بورڈز ہیں جس میں سے کم از کم 6 بورڈز میں گزشتہ ایک دہائی سے مستقل چیئرمین موجود نہیں
منگل 7 جنوری 2025 17:18
(جاری ہے)
امیدواروں کی درخواستوں کو شارٹ لسٹ کیے جانے کے بعد تلاش کمیٹی کو کل 271 امیدواروں کے انٹرویوز کرنے ہیں۔
یاد رہے کہ سکھر تعلیمی بورڈ، لاڑکانہ تعلیمی بورڈ، میرپورخاص تعلیمی بورڈ، نواب شاہ تعلیمی بورڈ، حیدرآباد تعلیمی بورڈ، ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی ، اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے علاوہ سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن میں سربراہوں کی تقرری کے لیے اشتہار دسمبر 2023 میں جاری کیا گیا تھا اور جنوری 2024 تک امیدواروں سے درخواستوں موصول کی گئیں۔ازاں بعد سندھ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ چونکہ امیدواروں کی تعداد بہت زیادہ ہے لہذا انھیں ٹیسٹ کے مرحلے سے گزارا جائے تاہم جب آئی بی اے کراچی کے تحت تحریری ٹیسٹ کا فیصلہ کیا گیا تو بعض امیدوار عدالت چلے گئے اور موقف اختیار کیا کہ حکومت سندھ کے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کی جانب سے جو اشتہار دیا گیا تھا اس میں ٹیسٹ کا ذکر نہیں جس کے بعد عدالت نے ٹیسٹ سے متعلق حکومت سندھ کے فیصلے کو کالعدم کردیا اور ٹیسٹ کے بجائے صرف انٹرویوز کی بنیاد پر تقرری کے احکامات سامنے آئے۔اب انٹرویوز کا پہلا مرحلہ جمعرات سے شروع ہورہا ہے، تلاش کمیٹی کے مستقل اراکین میں چیئرمین سندھ ایچ ای سی ڈاکٹر طارق رفیع، سیکریٹری سندھ ایچ ای سی معین صدیقی، سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز عباس بلوچ ، سیکریٹری کالج ایجوکیشن آصف اکرام جبکہ کو آپٹڈ اراکین میں این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش لودھی اور حیدرآباد بورڈ کے سابق چیئرمین ڈاکٹر محمد میمن شامل ہیں۔مزید تعلیم کی خبریں
-
اوپن یونیورسٹی میں سکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کا آغاز
-
پنجا ب بھر کے تعلیمی اداروں میں داخلے سے قبل طلبہ کا تھیلیسیمیا سمیت جینیٹک امراض کا ٹیسٹ لازمی قرار
-
وائس چانسلرنے ہیلی کالج آف کامرس میں 250 کلو واٹ سولر سسٹم کا افتتاح کردیا
-
انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے زیرانتظام انٹرنیٹ (فرسٹ اینول) کے امتحانات 29 اپریل سے شروع ہوں گے
-
کراچی میں 28اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی ہونے کا خدشہ
-
دارارقم سکولز خیابان قائد کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا منصورہ آڈیٹوریم میں انعقاد
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے روسی زبان کا کورس شروع کردیا
-
میٹرک بورڈ کراچی کی ٹیم کا میڈیا کے ہمراہ مختلف امتحانی مراکز کا ہنگامی دورہ
-
پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز خالی، غیر قانونی قابضین کو سامان واپس کرنے کا فیصلہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں’’ریسرچ اینڈ پریکٹسسز اِن ایجوکیشن‘‘کے موضوع پر2روزہ آٹھویں عالمی کانفرنس اختتام پذیر
-
کراچی میں نویں اوردسویں کے امتحانات کا آغاز (کل) سے ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.