پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دئیے

منگل 7 جنوری 2025 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2025ء) پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دئیے۔

(جاری ہے)

محکمہ ایس این جی ڈی اے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے عبدالشکور کو ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ ہوم ڈیپارٹمنٹ،گریڈ 19 کے محمد اعجاز جوئیہ کو سیکرٹری پنجاب کمیشن سٹیٹس آف وومن ،گریڈ 19 کے عبدالروف کو ڈائریکٹرپلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ،ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن جنوبی پنجاب عطا الحق کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ،ڈائریکٹر پنجاب اکنامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ محمد عنصر کو ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب کریکولم ٹیکسٹ بورڈ،گریڈ 19 کے محمد سلیم کو ڈائریکٹر پنجاب اکنامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ،گریڈ 19 کے ڈاکٹر محمد فاروق منظور کو ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ساہیوال ڈاکٹر صفدر حسین کو ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس ساہیوال ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس ساہیوال ڈاکٹر سیف اللہ کو ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ساہیوال،گریڈ 18 کے اشفاق الرحمان کو ایڈیشنل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر،گریڈ 18 کے محمد عارف رحیم کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب،گریڈ 18 کے امتیاز احمد کچھی کو ڈائریکٹر مانیٹرنگ سپیشل ایجوکیشن،محمد ارشاد بھٹی کو ڈائریکٹر مانیٹرنگ پبلک پراسیکشن ڈیپارٹمنٹ جبکہ گریڈ 18 کے محمد ارشد کو ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سرگودھا تعینات کردیا گیا۔