Live Updates

چھچھ محافظ کمیٹی کے سالانہ انتخابات،عمران خان کثرت رائے سے چیئرمین جبکہ احسان خان جنرل سیکرٹری منتخب

بدھ 8 جنوری 2025 23:24

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2025ء) چھچھ محافظ کمیٹی کے سالانہ انتخابات،عمران خان کثرت رائے سے چیئرمین جبکہ احسان خان جنرل سیکرٹری منتخب، چھچھ محافظ کمیٹی میں موجود مختلف دینی و سیاسی جماعتوں،تنظیموں اور گرووپوں کے مقامی قائدین اور سینئر عہدہ داران محمد خالد خان،نزاکت خان،مولانا مسعود اختر ضیا، مولانا قمر الاسلام،نصیر خان جدون،حافظ سید لیاقت شاہ، مولانا عادل علی خان،مولانا فضل وہاب،مولانا احسان الحق جامی،نثار علی خان،جاوید مجید خان،علامہ صاحبزادہ انیس احمد غفوری،حاجی چوہدری عبدالوادود،قاسم خان وردگ، ماسٹر شیر یار، طاہر پرویز خان،ساجد محمود،طارق محمودٹوانہ، ما سٹر ارشد محمود،محمد عارف،شیخ بابر نواز، محمد ارشد خان، ملک محمد اقبال خان،حافظ عابد محمود،حاجی محمدشیراز،سکھراج مسیح، عادل محمود،حسیب احمد،حافظ عبدالحئی ودیگر نے نو منتخب چیئرمین عمران خان اورجنرل سیکرٹری احسان احمدخان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی اور اپنی جماعت،تنظیم،گروپ اور قائدین کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا، عمران خان کو یہ اعزاز چوتھی جبکہ احسان خان کو پہلی مرتبہ ملا،یاد رہے کہ چھچھ محافظ کمیٹی کا شمار علاقہ چھچھ کی سب سے معروف اور متحرک تنظیموں میں کیا جاتا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات