جسٹس (ر)سجاد احمد سپرا کو نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا

بدھ 8 جنوری 2025 20:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2025ء)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس (ر)سجاد احمد سپرا کو نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔جسٹس (ر) سجاد احمد سپرا کی نماز جنازہ مسجد بیت النور شیرپا ئوبرج کالونی لاہور کینٹ میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں جسٹس علی باقر نجفی ، سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی ،سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون الرشید، سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ فلک شیر ،سابق ایڈووکیٹ جنرل محمد شان گل،ایڈووکیٹ ظفر کلانوری ،بیرسٹر حارث عظمت ،سابق ایڈووکیٹ جنرل نوید رسول مرزا اسسٹنٹ اٹارنی جنرل بیرسٹر سجاد رضوی ،پیپلز پارٹی کے رہنما میاں مصباح الرحمان،کنٹری ہیڈ ہومن رائٹس واچ ایڈووکیٹ سروپ اعجاز ،ممبر پنجاب بار کونسل بیرسٹر احمد قیوم سمیت ریٹائرڈ ججز ، وکلا ء و دیگر شخصیات نے شرکت کی