Live Updates

مداح کی احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ملتان سلطانز میں شامل کرنے کی درخواست، علی ترین کا کورا جواب

’معاف کرنا بھائی، دونوں درخواست پر میرا جواب نہیں ہے‘ : مالک ملتان سلطانز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 9 جنوری 2025 13:25

مداح کی احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ملتان سلطانز میں شامل کرنے کی درخواست، ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 جنوری 2025ء) پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین سے کرکٹ مداح نے احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ٹیم میں شامل کرنے کی درخواست کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سوشل میڈیا صارف نے علی ترین سے کہا کہ ’آپ ملتان سلطانز کی ٹیم کی جرسی کا ڈیزائن تبدیل کریں، اور اپنی ٹیم میں احمد شہزاد اور عمر اکمل بھی شامل کریں۔

توصیف نامی شخص نے مزید لکھا کہ ’برائے کرم ان کا کیریئر بچائیں، مداح کی آپ سے درخواست ہے۔ علی جہانگیر ترین نے بھی فوری طور پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’معاف کرنا بھائی، دونوں درخواست پر میرا جواب نہیں ہے‘۔ 
 
واضح رہے کہ پی ایس ایل میں آخری بار عمر اکمل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی تھی جب کہ احمد شہزاد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہی آخری میچ کھیلا تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پلاٹینم کیٹیگری کے لیے ڈرافٹ پک آرڈر کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ 2 بار کی چیمپئن لاہور قلندرز کو ابتدائی راؤنڈ میں پہلا انتخاب ملے گا، اس کے بعد ان کے روایتی حریف کراچی کنگز ہوں گے۔ 2019ء کی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تیسرے نمبر پر جبکہ پشاور زلمی چوتھی پک لے گی۔ گزشتہ سیزن کی رنر اپ ملتان سلطانز پانچویں نمبر پر کھلاڑی کا انتخاب کرے گی جبکہ موجودہ چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ چھٹے نمبر پر کھلاڑی پک کرے گی۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات