ن لیگ نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی،میاں زیدالرحمن رمدے

جمعرات 9 جنوری 2025 17:20

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2025ء)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 107 میاں زیدالرحمن رمدے نے کہاہے کہ ن لیگ نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی۔

(جاری ہے)

پارٹی قیادت مسلم لیگ ن کی سیاست کا محور ہمیشہ عوامی خدمت اور ملکی خوشحالی و ترقی رہا ہے اب بھی عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل حکومت کی کلیدی ترجیح ہے ۔ جسے تیزی سے عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی شب و روز محنت سے ملکی معیشت مضبوط اور مستحکم ہورہی ہے۔