سکھر پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،ملزم گرفتار ،شراب کی بوتلیں برآمد

جمعرات 9 جنوری 2025 17:43

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2025ء)ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ کی ہدایت پر سکھر پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے گذشتہ روز سکھر کے مختلف تھانوں میں کاروائیاں کی گئی ترجمان سکھر پولیس کے مطابق انور پراچہ اسپتال سکھر سے تھانہ بی سیکشن پولیس نے ایک ملزم توفیق ولد غلام شبیر رہائشی گوپانگ محلہ واری تڑ روڈ سکھر کو گرفتار کر کے قبضے دو عدد شراب کی بوتلیں برآمد کرکے مقدمہ درج کیا گیاجبکہ دوسری کاروائی بھی سکھر کے تھانہ بی سیکشن کی حدود نزد رحمت نہاری والا جناح چوک پولیس نے ایک ملزم بنام محمد آصف ولد محمد اقبال شیخ رہائشی ٹکر محلہ سکھر کو گرفتار کر کے قبضے سے 60 پڑیاں گٹکا ماوا کی برآمد کرکے مقدمہ درج کیا۔

تیسری کاروائی تھانہ نیو پنڈ کی حد سکھر ریلوے مال گودام نزد نواں گوٹھ سکھر سیپولیس نے تین ملزمان فیاض۔

(جاری ہے)

سید وقار شاہ۔کو گرفتار کر کے قبضے سے 6 عدد شراب کی بوتلیں برآمد کرکے مقدمہ درج کیا گیا چوتھی کاروائی سکھر کے تھانہ سی سیکشن کی حدود نزد لال مقام پرانہ سکھر سے تھانہ سی سیکشن سکھر پولیس نے تین ملزمان شعبان ولد علی حسن چانڈیو۔ساجد ولد خادم حسین شیخ۔

نوید ولد گدا حسین کو گرفتار کر کے قبضے سے 6 عدد شراب کی بوتلیں برآمد کرکے درج کیا۔پانچویں کاروائی سکھر کے تھانہ اے سیکشن کی حدود قاسم آباد مارکیٹ چوک سے پولیس نے چار ملزمان آفاق ولد اللہ بخش۔شاھد ولد امان اللہ گھنیو۔شعیب ولد قطب الدین انصاری۔اقرار ولد عبد الجبار خشک بلوچ کو گرفتار کر کے قبضے سے 120 عدد گٹگا ماوا کی پڈیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کیا۔جبکہ چھٹی کاروائی سکھر کے تھانہ اے سیکشن کی حدباغ کرم علی شاہ سیپولیس نے دو ملزمان محمد امین ولد محمد یاسین ملک۔علی حسن ولد خان محمد لغاری کو گرفتار کر کے قبضے سے 6 عدد شراب کی بوتلیں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔