آزاد کشمیر میں پاکستان آرمی کا ریسکیو آپریشن

ریسکیو آپریشن کے ذریعے مسافروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا

جمعہ 10 جنوری 2025 22:37

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2025ء)آزاد کشمیر میں پاکستان آرمی کا ریسکیو آپریشن، ریسکیو آپریشن کے ذریعے مسافروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ، ریسکیو کیے گئے مسافروں کو پاک آرمی کی امدادی ٹیموں نے کھانا اور دیگر امدادی سامان فراہم کیا ، فوجی جوانوں نے برف باری اور سرد موسم کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مسافروں کی مدد کی ۔

(جاری ہے)

مسافروں سے بھری دو گاڑیاں لسدنہ حاجی پیر روڈ پر سخت سردی اور برف میں پھنس گئیں، جس کی اطلاع ملنے پرپاکستان آرمی نے بروقت ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا، ریسکیو آپریشن کے ذریعے مسافروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ، ریسکیو کیے گئے مسافروں کو پاک آرمی کی امدادی ٹیموں نے کھانا اور دیگر امدادی سامان فراہم کیا ، فوجی جوانوں نے برف باری اور سرد موسم کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مسافروں کی مدد کی ، متاثرہ مسافروں نے بروقت مدد کرنے پر پاکستان آرمی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ، سخت موسمی حالات میں پاکستان آرمی کی فوری امدادی کارروائی نے مسافروں کی زندگیاں بچالیں۔