کراچی؛ انٹرمیڈیٹ سال اول کے پرچوں کی اسکروٹنی فیس ختم کردی گئی

انٹر بورڈ کراچی میں اسکروٹنی کے خواہشمند طلبا کیلیے خصوصی کانٹر قائم کردئیے گئے

منگل 14 جنوری 2025 17:03

کراچی؛ انٹرمیڈیٹ سال اول کے پرچوں کی اسکروٹنی فیس ختم کردی گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)کراچی میں انٹرمیڈیٹ سال اول کے پرچوں کی اسکروٹنی پر عائد فیس ختم کردی گئی۔اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024 کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس پرائیویٹ، آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے نتائج سے غیرمطمئن طلبہ کیلئے پرچوں کی اسکروٹنی فیس ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

طلبہ کو سہولت فراہم کرنے کیلئے انٹربورڈ کی انکوائری پر طلبا کیلئے جبکہ سہولت مرکزپر طالبات کیلئے خصوصی کانٹرز قائم کردیئے گئے ہیں تاکہ طلبہ کواسکروٹنی فارم جمع کروانے میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ناظم امتحانات کو اسکرٹنی 30 روز میں مکمل کرنے کے لیے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ طلبا اسکروٹنی فارم انٹربورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈان لوڈ کرسکتے ہیں۔ انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024 کے نتائج پر طلبا کی شکایت کے ازالے کے لیے سینیئر اساتذہ پر مشتمل انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی جا چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :