کراچی میں سردی کی شدت برقرار،ہلکی دھند کے باعث حدِ نگاہ 2 کلو میٹر ریکارڈ

منگل 14 جنوری 2025 17:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)شہر قائد میں سردی کی شدت برقرار رہنے کے باعث منگل کو کم سے کم درجہ حرارت 10.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ 5سے 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 جبکہ کم سے کم 10 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔منگل کوہلکی دھند کے باعث حدِ نگاہ 2 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :