
پنجاب اسمبلی اجلاس میں دو مسوات قوانین پیش ،آبادی میں اضافے کی وجہ سے درپیش مسائل بارے قرارداد منظور
پنجاب حکومت امسال بھی مارچ میں کلچر ڈے منائے گی‘ایوان کو آگاہی/اجلاس 2گھنٹے 58منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا
منگل 14 جنوری 2025 20:05
(جاری ہے)
وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے اپوزیشن بنچوں کی جانب سے الزامات پر کہا کہ فیک خبروں کا دھندا سوشل میڈیا پر تو چل سکتا ہے ایوان میں نہیں، ابھی تک محکمہ اطلاعات میں کوئی تقرری نہیں ہوئی ،اگر کسی نے عزیز واقارب میں بھرتی کا جھوٹا الزام لگایا تو اسے بھگتنا پڑے گا۔
حکومتی رکن امجد علی جاوید نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے پانچ سو ملین روپے کی خطیر رقم مختص کرنے کیلئے ابھی تک اکائونٹ ہی نہیں کھلا جو افسوسناک ہے۔جواب میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب حکومت کافنڈ اکائونٹ جلد کھل جائے گا، محکمہ خزانہ پنجاب نے کنٹرولر آف اکائونٹس کے ساتھ پانچ سو ملین کی رقم کے لئے فنڈ کااکانٹ کھولنے کے لئے خط لکھ دیا ہے، مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب آرٹ کونسل فنکاروں کی مالی مدد کررہا ہے،الحمراآرٹ کونسل کا بھی انڈومنٹ فنڈ قائم کردیا گیا ہے جہاں سے فنکاروں کی مددکی جائے گی۔پنجاب اسمبلی میں دی پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن ترمیمی بل 2025 اور دی گلوبل یونیورسٹی کمالیہ بل 2025پیش کئے گئے جنہیں ڈپٹی سپیکر نے متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کر کے رپورٹ طلب کر لی ۔ پرائیویٹ ممبرڈے کے موقع پر حکومتی رکن امجد علی جاوید کی جانب سے ایوان میں پیش کئے گئے پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن بل کی وزیر قانون صہیب بھرت نے مخالف کی اور کہا کہ چونکہ وزیر تعلیم اس وقت ایوان میں موجود نہیں جب وہ آجائیں اس وقت یہ بل ایوان میں پیش کر دیا جائے ۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل کے پیش نظر فوری طورپر فیملی پلاننگ کے نفاذ ، آگاہی ، تعلیمی مہم شروع کے مطالبہ کی قرارداد متفقہ طورپر منظور ہو گئی۔ قرارداد کے متن میںکہا گیا تھا کہ پنجاب کی آبادی بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے جس تیزی سے آبادی بڑھ رہی ہے یہ صوبہ کے وسائل کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے، پنجاب میں پہلے تعلیم ، صحت کے مسائل ہیں بنیادی سہولیات کی رسائی ، غذائیت ، ئوہا سنگ جیسے مسائل کا سامنا ہے، لازمی ہے کہ ہر شہری کے معیار زندگی اور حقوق کا خیال رکھنا ہوگا،بہترین زندگی گزارنے ، وسائل کی برابری کی بنیادپر دستیابی اور مستحکم ترقی کے مواقع کی فراہمی جیسے مسائل آبادی میں اضافے کی وجہ سے ہیں،آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے فی الفور فیملی پلاننگ پر عملدرآمد کروایا جائے، بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر آگاہی اور تعلیمی مہم کا آغاز کیاجائے،۔پینل آف چیئر مین سمیع اللہ خان نے ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس آج 15جنوری بروز بدھ وپہر ایک بجے تک ملتوی کردیا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور بھارت کی فوجی قوت ایک نظر میں
-
پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بننے کا خدشہ
-
کرتے اور پگڑیاں: افغان طالب علموں کے لیے نیا لازمی یونیفارم
-
پی ٹی آئی کو مخصو ص نشستیں دینے کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر
-
کانگریس ارکان کا امریکی صدر سے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ
-
نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی اومان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسیدی سے ٹیلی فون پر گفتگو
-
پاکستان اور چین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
چیئرمین سینیٹ کی مراکش کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
لاہور میں ٹریفک لائسنس بنوانے والوں کیلئے جدید سہولت متعارف
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی پہلے ڈیجیٹل غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری فورم 2025 میں شرکت
-
اگر ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل ہوا تو پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ یہ آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
-
بھارت اس وقت جذباتی اور غیر معقول اقدامات کررہا ہے، بلاول بھٹو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.