این اے 118 سے حمزہ شہباز کی کامیابی کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر 28 جنوری کودلائل طلب

منگل 14 جنوری 2025 20:20

(لاہور (آن لائن)الیکشن ٹربیونل کے جج رانا زاہد محمود نے این اے 118 سے حمزہ شہباز کی کامیابی کے خلاف دائر درخواست کے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر 28 جنوری کودلائل طلب کر لئے،عالیہ حمزہ ٹربیونل کے روبرو پیش ہوئیں، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ حمزہ شہباز کی جیت کا نوٹیفکیشن غیر قانونی طور پر جاری کیا گیا ،میرے حلقے کی عوام نے مجھے ووٹ دیکر کامیاب کروایا ،حلقے کے آر او کو طلب کیا جائے ،ٹربیونل سماعت قانون اور آئین کی روشنی میں کرنے کا پابند ہے ،ٹربیونل کا جانبدار ہونا مناسب نہیں ہے ، عالیہ حمزہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کو غیر جانبدار ہونا چاہیے ،الیکشن ٹربیونل سماعت کے دوران جانبداری کا مظاہرہ کررہا ہے ،الیکشن ٹربیونل کو میرے حلقے کے ریٹرننگ افسر کو طلب کرنا چاہیے ،حمزہ شہباز کا وکیل ریٹرننگ افسر کی وکالت کررہا ہے۔