سابق کوآرڈینیٹر وزیراعظم آزادکشمیر برائے یورپ چوہدری نعیم اختر تھاتھی بیلی پہنچ گئے

بدھ 15 جنوری 2025 16:41

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)چیئرمین جموں وکشمیر فورم فرانس،ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم لیگ ن وسابق کوآرڈینیٹر وزیراعظم آزادکشمیر برائے یورپ چوہدری نعیم اختر تھاتھی بیلی پہنچ گئے گذشتہ روز انھوں نے تھاتھی کسگمہ میں حاجی محمد بشیر اور چوہدری شبیر احمد کی بھانجی،چوہدری محمد مجید سابقہ کھچی حال مقیم میرپور والوں کی زوجہ اور چوہدری ساجد مجید اور سجاد مجید (بوبی)کی والدہ محترمہ،چوہدری واجد نزیر آف تھاتھی کسگمہ والوں کی ہمشیرہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اس موقع پر ان کے ہمراہ پراپرٹی ڈیلر میرپور شیخ محمد رشید،سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل آزادکشمیر چوہدری راشد رشید ایڈووکیٹ،چوہدری محمد صدیق،چوہدری ارسلان،چوہدری طاہر رشید ودیگر بھی موجود تھے چوہدری نعیم اختر نے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ موت برحق ہے ہر ذی روح کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے اللہ تبارک وتعالیٰ سے دعاگو ہوں وہ مرحومہ کی کامل بخشش مغفرت فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل پر اجر عظیم عطا کرے آمین۔