Live Updates

سندھ رعنا کرکٹ کلب اور نادرن جیمخانہ کی ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں کامیابی

بدھ 15 جنوری 2025 23:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لبریکینٹ کے تعاون سے جاری ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید تین میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ عباسی جیمخانہ گرانڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں تیسر ٹان ٹائیگر کرکٹ کلب مجاہد جیمخانہ کو 63 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔

تیسر ٹان ٹائیگر کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنائے۔ نوید بلوچ نے 5 چوکوں 6 چھکوں کی مدد سے 85 , سعید حسن نے 5 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 47، محمد احسن نے 45، شاہ محمد اور کریم خان نے بالترتیب 27-27 رنز بنائے۔ ولی خان نے 33 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں مجاہد جیمخانہ 210 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

(جاری ہے)

برہان محمود نے 12 چوکوں کی مدد سے 70، سکندر حسن نے 7 چوکوں 1 چھکے کی مدد سے 48 رنز بنائے۔

جمعہ خان نے 34 رنز دیکر 4 ، کریم خان نے 40 رنز دیکر 3 جبکہ سعید حسن نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ پاک اسٹار گرانڈ پر سندھ رعنا کرکٹ کلب نے لانڈھی ٹائیگر کرکٹ کلب کو 118 رنز سے ہرا دیا۔ سندھ رعنا کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے۔ طاہر پٹھان نے 7 چوکوں کی مددسے 67, حفیظ اللہ نے 4 چوکوں کی مدد سے 52, شہر یار خان نے 35 رنز بنائے۔

آفتاب عالم نے 41 رنز دیکر 4 اور ساجد احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں لانڈھی ٹائیگر کرکٹ کلب 98 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ عمران خان نے 27 رنز ناٹ آوٹ بنائے۔ عاطف آفریدی نے 7 اور شہر یار خان نے 26 رنز دیکر 4-4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ تیسرے میچ میں ینگ فائٹر گرانڈ پر نادرن جیمخانہ نے اسٹیل ٹاون جیمخانہ کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا۔ اسٹیل ٹاون جیمخانہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 59 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ علی حمزہ نے 17 رنز بنائے۔ انعام الوزیر نے 17 رنز دیکر 4، نادر شاہ نے 12 اور ریان آفریدی نے 21 رنز دیکر 3-3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں نادرن جیمخانہ نے بغیر کسی نقصان کے مطلوبہ 60 رنز بنا لئے۔ عبداللہ عالم نے 28 اور حیدر عباس نے 27 ناٹ آئوٹ رنز بنائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات