
بڑی صنعتوں کی پیداوار میں منفی 4 فیصد کمی ہو جانے کا انکشاف
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی، صنعتوں کا پہیہ رک گیا، رواں مالی سال کے دوران بڑی صنعتوں کی پیدوار مسلسل منفی رہی
محمد علی
جمعہ 17 جنوری 2025
20:06

(جاری ہے)
جبکہ گزشتہ 5 ماہ میں مجموعی صنعتی پیداوار منفی 1.2 فیصد ہوگئی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے نہ تو اس کامیابی کا اشتہار میڈیا پر آئے گا اور نہ ہی قوم کے نام مبارکباد جاری ہوگی۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخواہ مزمل اسلم نے مہنگائی بارے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کم نہیں ہوئی ہے بلکہ چیزوں کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ دوسری جانب وفاقی ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ پہلے 5 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیدوار منفی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بڑی صنعتوں کی پیدوار کی جولائی تا نومبر گزشتہ سال کے مقابلے گروتھ منفی 1.25 فیصد رہی، نومبر 2024 میں بھی گزشتہ سال کی نسبت کارکردگی 3.81 فیصد منفی ریکارڈ کی گئی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گاڑیوں کی صنعت 51 فیصد گروتھ کے ساتھ کارکردگی میں نمایاں رہی، نومبر 2024 میں گاڑیوں کی پیداوار میں 89 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق تمباکو 31 فیصد، ٹیکسٹائل کی پیداوار میں 2.28 فیصد بہتری آئی، ملبوسات کے شعبے نے 11.5 فیصد کی شرح سے ترقی کی۔وفاقی ادارہ شماریات نے بتایا کہ فوڈ، بیوریجز، پیپر بورڈ، فارما سیوٹیکل، کمپیوٹر، الیکٹرانکس کی پیداوار میں بہتری آئی ہے جبکہ چمڑے، لکڑی، پیٹرولیم، کیمیکلز، ربڑ، لوہے اور اسٹیل کی پیداوارمیں کمی ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بڑی صنعتوں کے شعبے میں دھاتوں، مشینری، فرنیچر اور فٹ بال سمیت دیگر اشیا کی پیداوار گر گئی۔مزید اہم خبریں
-
لاہور ہائیکورٹ میں ججز تقرری، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28 فروری کو طلب
-
امید ہے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاک امریکا تعلقات کو نئی تقویت ملے گی ، محسن نقوی
-
جلاﺅ گھیراﺅ اور تشدد کے مقدمات، پولیس رپورٹ میں سلمان اکرم راجہ ودیگر کو قصور وار قرار دیدیا گیا
-
نواب شاہ ، زائرین کی وین حادثہ کا شکار ،6 افراد جاں بحق 10زخمی
-
آئی ایم ایف وفد پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ، منی لارنڈنگ،گورننس، مشکوک مالی ترسیلات پربریفنگ
-
حکومت کو ریفرنس لانے دیں، کسی صورت میدان چھوڑ کر نہیں جائیں گے
-
مجھے کیوں نکالااس کا میری پارٹی کے پاس کوئی جواب نہیں ہے
-
فروری کے وسط میں ہی گرمی کی آمد
-
جس کو خط لِکھا جائے اُس کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ خط پڑھ کر لکھنے والے کو مطمئن کرے
-
حکومت کا ججز کے خلاف ریفرنس لانے کا کوئی ارادہ نہیں، عرفان صدیقی
-
پرویز مشرف اور 17ویں ترمیم کو سپورٹ کرنے والے مولانا فضل الرحمان ہمیں سبق نہ سکھائیں
-
اربوں ڈالرز کا نیلم جہلم ڈیم 3 سال بعد بھِی ٹھیک نہ ہو سکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.