جیکب آباد کے گاوں عرض محمد کھنڈ کا رہائشی 24 سالہ فیروز کی پراسرار گمشدگی

باپ بیٹے کی بازیابی کے لیے دہائی دینے نواب شاہ پریس کلب پہنچ گیا

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی ہفتہ 18 جنوری 2025 17:20

نوابشاہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 جنوری 2025)جیکب آباد کے گاوں عرض محمد کھنڈ کا رہائشی 24 سالہ فیروز کی پراسرار گمشدگی، باپ بیٹے کی بازیابی کے لیے دہائی دینے نواب شاہ پریس کلب پہنچ گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد تعلقہ گھڑی خیر گاؤں عرض محمد کھنڈ کے رہائشی عمران علی کھنڈ نے نواب شاہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ میرا بھانجا فیروز ولد بہادر کھنڈ اپنے سسر کے گھر رہاٸش پزیر تھا، اکتوبر 2024 کو سانگھڑ تعلقہ سنجھورو کے شہر کھڈرو کی دیھ 15 جمڑاؤ سے لاپتہ ہوگیا،فیروز کی گمشدگی کی اطلاع کھڈرو  پولیس کو دی مگر پولیس نے ہماری ایک نہیں سنی ۔

میرا بھانجا مزدوری کرکے گھر والوں کا پیٹ پالتا تھا ہماری کسی سے کوئی دشمنی اور نہ کسی بات پر کسی سے کوئی تنازعہ ہے،سندھ حکومت اور پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ میرے بھانجے فیروز کو بازیاب کرایا جائے اور ہماری فیملی کو تحفظ فراہم کیا جائے.

متعلقہ عنوان :