ح*آر سی ڈی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ 2افراد جان کی بازی ہار گئے 2شدید زخمی

ہفتہ 18 جنوری 2025 20:15

/ نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2025ء) آر سی ڈی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ 2افراد جان کی بازی ہار گئے 2شدید زخمی کوئٹہ منتقل اسسٹنٹ کمشنر ظہور بلوچ نے بتایا ہفتے روز چار بجے کیشنگی کے علاقہ گلنگور کے مقام پر آر سی ڈی شاہراہ کے دو گاڈیوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد ایمل خان ولد یار جان کاسی سکنہ کوئٹہ اور نذیر احمد ولد زیب سکنہ کوئٹہ جاںبحق ہوگئے جبکہ احمد ذیب ولد سردار محمد کاسی اور اورنگزیب شاہ ولد حسن شاہ سکنہ کوئٹہ شدید زخمی ہو گئے لیویز کی تعاون سے جاںبحق اور زخمیوں کو میر گل خان نصیر ٹیچنگ ہسپتال نوشکی میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کر دیا گیا حادثہ کی مزید تفتیش کیشنگی لیویز کر رہی ہے حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی۔